بھٹکل 26؍دسمبر ( ایس او نیوز) طلبہ کے اندر تلاش وتحقیق کے جذبے کو فروغ دینے اور سائنسی تجربات کو راغب کرنے کے لئے محکمہ تعلیمات کی طرف سے انسپائرڈ ایوارڈ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
19اور20دسمبر کو کمٹہ موروروکے پرگرتی اسکول میں اس طرح کی ضلعی سطح کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضلع کے طلبہ اپنی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اشیاء نمائش کے لئے پیش کی تھیںجس میں بھٹکل کے پانچ طلبہ کو کامیابی ملی ہے اوروہ ریاستی سطح کے مقابلے کے لئے منتخب کیے گئے ہیں۔اس مقابلے میں ضلع کے گیارہ تعلقہ جات سے 344 طلبہ نے اپنے طور پر تیار کردہ اشیاء کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا تھا۔
بھٹکل تعلقہ سے 49طلبہ مقابلے میں شریک ہوئے تھے جن میں ضلعی سطح کا مقابلہ جیتنے والے پانچ طلبہ کے نام اس طرح ہیں۔
۱۔ سوم شیکھر بڈیا گونڈا سرکاری ہائی اسکول سونارکیری،
۲۔ پونیت مادیو نائک سرکاری ہائی اسکول تنگن گنڈی،
۳۔ ایمپا شنکر دیواڈیگا سرکاری ہائی اسکول تنگن گنڈی،
۴۔سندیش ستیش اچاریہ سرکاری ماڈل ہائیر پرائمری بوائز اسکول،
۵۔ کپل بھٹ شیوشانتی ہائی اسکول ماروکیری۔
بلاک ایجو کیشن آفیسر ایم آر مونجی اور محکمہ تعلیمات بھٹکل کے دیگر افسران نے کامیاب ہونے والوں کی ستائش کی ہے اور28-29دسمبر کو دھارواڑ میں منعقد ہورہے ریاستی سطح کے مقابلے کے لئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔